آئی پی ایس اور میری ٹائم سٹڈی فورم کے درمیان میری ٹائم امور پر مشترکہ تحقیق کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
6 مئی 2019ء کو آئی پی ایس اور میری ٹائم سٹڈی فورم (MSF) کے درمیان مشترکہ تحقیق کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ تقریب کا اہتمام آئی پی ایس میں ہوا۔ میری ٹائم سٹڈی فورم بحری امور پر علمی تحقیق کو فروغ دینے اور اس کے لیے پاکستان میں حمایت حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ایک آزاد اور غیرجانبدار تنظیم ہے۔
آئی پی ایس کے ایگزیکٹو صدر خالدرحمٰن اور MSF کے صدر ڈاکٹر سید محمدانور کے دستخطوں سے ہونے والا یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیق، سیمیناروں اور کانفرنسوں کے انعقاد، دانشوروں اور میری ٹائم کے موضوع پر دسترس رکھنے والے ماہرین کو اکٹھا کرنے اور دیگر مشترکہ دلچسپیوں میں کثیرالمقاصد موضوعات پر کام کی راہ ہموار کرے گا۔
جواب دیں