آئی پی ایس اور انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز ، پشاور کے بیچ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز ، اسلام آباد اور انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز، پشاور کے درمیان جولائی 10، 2021 کو بین الاقوامی تعلقات اور علاقائی مطالعے کے حوالے سے تحقیق، مطبوعات اور استعداد کار میں اضافے کے میدانوں میں باہمی تعاون کی غرض سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ابتدائی طور پر تین سال کی قابلِ تجدید مدّت رکھنے والے اس معاہدے پر آئی پی ایس کی طرف سے اس کے وائس چئیرمین ایمبیسیڈر [ر] سیّد ابرار حسین جبکہ آئی آر ایس کے طرف سے ادار ے کے چئیرمین ڈاکٹر محمد اقبال خلیل نے دستخظ کئے۔ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے مابین تحقیقی اور مطبوعاتی سرگرمیوں، تحقیق اور تجزیوں کو متعلقہ حلقوں تک پہنچانے، مشترکہ سیمینار، ورکشاپ اور ٹریننگ کے انعقاد، اسکالرز، ماہرین اور پالیسی ساز حلقوں کے درمیان مکالمے کے فروغ، اور ایک دوسرے کے ساتھ فکری، علمی اور دیگر ماہرانہ وسائل کے استعمال کے لیے تعاون کی راہیں ہموار کرےگا۔
جواب دیں