تحقیق – تصورات اورتجربات
|
تعارف
نوآموز تحقیق کاروں کے ذہن میں بہت سے سوالات اٹھتے ہیں، جن کا تعلق زیادہ تر اپنے کام کی معنویت اوراس کی گہرائی سے نامکمل آگاہی اورتحقیق کے عملی کام سے ناواقفیت سے ہوتا ہے۔ دوسری جانب اس حقیقت کے باوجود کہ ہر تحقیق کار کو اپنے موضوع اورمیدان کی مناسبت سے خصوصی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے، کچھ اُمور ایسے ہیں جو ہر ایک کے لیے مشترکہ ہوسکتے ہیں۔ ایسے میں تجربہ کار محققین کی راہنمائی کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں نئے تحقیق کاروں کی تربیت کے لیے مختلف سینئر تحقیق کاروں کے ساتھ وقتاً فوقتاً تربیتی نشستیں رکھی جاتی ہیں، جن میں سینئر محققین اپنی سوچ و تجربات اورکام کی عادات پر نوآموز ساتھیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں۔ ان نشستوں میں باہمی سوال جواب سے بہت سی باتوں کو سمجھنا آسان ہوجاتاہے۔
زیر نظر مجموعہ ایسی ہی چند نشستوں کی رودادوں پر مبنی ہے جسے وسیع تر استفادہ کے لیے قلم بند کرلیا گیا ہے۔ امید ہے نئے تحقیق کاروں کی رہنمائی کے لیے ان تحریروں کا مطالعہ مفید ثابت ہوگا۔
جواب دیں